سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) کیا امام صاحب رکوع اور سجودکی تسبیحات کے بعد یہ دعا پڑھ سکتا ہے ربنا لاتزغ قلوبنا الخ

  • 2967
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 814

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہاں پر ایک پیش امام صاحب حالت نماز میں رکوع اور رکوع کے بعد اور سجدہ میں ان کے مقام کی تسبیح کے بعد ربنا لاتزع قلوبنا بعد اذ ھدیتنا وھب لنا من لدنک رحمة انک انت الوھاب۔ پڑھا کرتے ہیں کیا پڑھنا صحیح ہے؟ نیز التحیات کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے خفی بھی بہت سی دعائیں پڑھتا ہے اس کا حکم کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث سے اس طرح کا ثبوت نہیں ہے اگر وہ حدیث کی دعائیں ہیں تو کوئی حرج نہیں۔و اللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 146-147

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ