سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(130) مسجد میں وقت مقررہ پر جماعت ہو جائے تو بعد میں آنے والے جماعت ثانیہ کر سکتے ہیں یا نہیں

  • 2881
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1098

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی مسجد میں وقتِ معینہ پر مصلیوں نے نماز باجماعت ادا کرلی، پیچھے سے چندنمازی اور بھی مسجد میں آئے تو وہ لوگ نماز جماعت سے ادا کریں یا فرداً فرداً پڑھ لیں اور اگرنماز باجماعت بنا کر پڑھیں تو اس موقعہ پر اقامت کہنی چاہیے یا نہیں اس کے خلاف بعض علماء فرماتے ہیں۔ کہ اقامت ضروری نہیں ہے


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جماعت ثانیہ بلکہ ثالثہ بلکہ ثالثہ رابعہ بھی جائز ہے۔ ترمذی میں حدیث آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جماعت ثانیہ ہوئی۔ تکبیر حاضرین کو جمع کرنے کے لیے ہے۔ کہے تو مستحب ہے۔ فتاوٰی ثنائیہ ص ۳۹۹ ج ۱

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد3 ص 36

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ