سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(128) فجر کی سنتیں فجر کی جماعت کے کھڑے ہونے کے بعد ادا کرنا الخ

  • 2879
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1749

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز فجر کی جماعت کھڑی ہو تو آنے والا فجر کی سنتیں ادا کر کے جماعت میں شامل ہو یا بعد ادا کرے، از روئے حدیث شریف بیان فرما دیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته !
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے اذا اقیمت الصلٰوة فلا صلٰوة الا المکتوبة جب نماز (جماعت) کھڑی ہو جاوے تو سوائے نماز فریضہ کے کوئی نماز نہیں ہوتی۔ دار قطنی کی ایک روات میں ہے۔ فلاصلٰوة الا التی اقیمت جماعت کھڑی ہونے پر اس نماز کے سوا جس کی اقامت کہی گئی ہے کوئی نماز نہیں  ہوتی۔     فتاوٰی ثنائیہ جلد اول ص ۳۴۸

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3ص 35۔36

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ