سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(127) ایک شخص نماز جماعت شروع ہونے کےبعد مسجد میں آیاہے الخ

  • 2878
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1296

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  ایک آدمی نماز باجماعت شروع ہونے کے بعد مسجد میں آیا ہے۔ ابھی پہلی ہی رکعت شروع ہوئی ہے اس پہلی رکعت میں کس وقت تک شامل ہو جائے کہ اس کی نماز پوری باجماعت تصور کی جا سکے اور اگر دوسری رکعت میں شامل ہو سکا ہے تو جماعت کے بعد بقیہ ایک رکعت نماز کس طرح ادا کرے یعنی سبحانک الخ سے لے کر سورہ فاتحہ اور کچھ حصہ قرآن مجید پڑھے یا کچھ کم و بیش؟
نیز چوھی رکعت میں شامل ہونے والا آدمی جب باقی تین رکعت نماز اکیلا شروع کرتا ہے۔ ان رکعتوں میں سے پہلی رکعت میں جو حقیقت میں اس کی دوسرے رکعت ہی التحیات میں بیٹھے یا نہ بیٹھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته !
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شخص مذکورہ فاتحہ پڑھ لے تو پہلی رکعت مکمل شمار ہو گی، دوسری تیسری چوتھی میں شامل ہونے والا بقیہ کو پہلا حصہ مان کر نماز پوری کرے۔ یعنی سبحانک نہ پڑھے اور پچھلی دو یا ایک رکعت میں (جو باقی ہے صرف سورہ فاتحہ پڑھے اور جو کعتیں امام کے ساتھ پڑھی ہیں ان کو پہلی سمجھے یعنی ترتیب ملحوظ رکھے۔ اگر چوتھی رکعت میں ملا  ہے تو اُٹھ کر پہلے جو رکعت پڑھے اس کو دوسری رکعت سمجھ کر اس کے بعد التحیات پڑھے۔ (فتاوٰی ثنائیہ جلد اول ص ۳۳۲)

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد3ص 35

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ