سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(126) جس شخص کی نماز ظہر باقی ہے وہ عصر کی جماعت ہوتے ہوئے کون سی نماز ادا کرے

  • 2877
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 967

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 عصر کی جماعت ہو رہی ہے ایک آدمی جسے ابھی ظہر پڑنا باقی ہے، جماعت کے ساتھ مل کر کون سی نماز ادا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته !
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں آیا ہے لاصلٰوة الا التی اقیمت یعنی اس وقت وہی نماز جائز ہے جس کے لیے تکبیر کہی گئی ہو۔ امام شافعیؒ کے نزدیک عصر کی نماز امام ظہر کے پیچھےپڑھیں تو جائز ہے۔
تشریح

پوری حدیث یہ ہے، اذا اقیمت الصلٰوة فلا صلٰوة الّا التی اقیمت رواہ احمد و الطبرانی فی الاوسط التلخیص الجیر و کنوز الحقائق علٰی حامش جامع الصغیر و قال فی نیل الاوطار بعد ذکر حدیث ابی ھریرة و فی الباب عن ابن عمرؓ الدار قطنی فی الاثر او مثل حدیث ابی ھریره قال العراقی اسناده حسن انتھیٰ۔ ج الغرض مولانانے جو فرمایا ہے۔ ٹھیک ہے اس وقت عصر ہی کی نماز پڑھنی ہو گی۔ (ابو سعید شرف الدین دہلوی)     (فتاوٰی ثنائیہ جلد اول ص ۳۳۰)

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 34-35

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ