سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(528) عصر کی نماز کے بعد نفل نماز کا حکم

  • 2831
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1260

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عصر کی نماز کے بعد نفل نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر آدمی نفل نماز پڑھ سکتا ہے تو دلائل سے ثابت کریں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 صحیح بخاری میں ہے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد دو رکعت نماز پڑھا کرتے تھے۔  (صحیح بخاری)اسی طرح سبب والی نماز بھی عصر کے بعد پڑھ سکتے ہیں۔ مثلا دخول مسجد کی دو رکعت اور طواف کی دو رکعت۔ عصر کے بعد منع والی احادیث سے یہ نمازیں مستثنیٰ ہیں۔

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ