سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(527) صبح کے نماز کے بعد سنتوں سے پہلے یا بعد میں نفل وغیرہ پڑھ سکتے ہیں؟

  • 2830
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1069

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صبح کی اذان کے بعد سنتوں سے پہلے یا بعد میں نفل وغیرہ پڑھ سکتے ہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فجر کی اذان کے بعد فجر کی سنتیں، مسجد کی دو رکعتیں ، طواف کی دو رکعتیں اور فوت شدہ وتر یا فرض نماز پڑھ   سکتے ہیں۔ جیسا کہ احادیث صحیحہ ان چیزوں پر دلالت کرتی ہیں۔ اور یہ نمازیں منع والی احادیث سے مستثنیٰ اور مخصوص ہیں۔

 

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ