سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(523) جمعرات کو مغرب کی نماز میں سورۃ الکافرون اور اخلاص کی تلاوت کا کیا حکم ہے؟

  • 2826
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2462

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعرات کو نماز مغرب میں سورۂ کافرون ، سورۂ اخلاص والی حدیث کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اور وہ مغرب کی نماز میں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ دو سورتیں رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ مغرب کے بعد والی دو سنتوں  (صحیح ترمذی) اور فجر کی سنتوں میں پڑھا کرتے تھے۔[آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں کی پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھتے۔] (سنن النسائی) جمعرات کو مغرب کے فرضوں میں ان کا پڑھنا رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ جو روایت پیش کی جاتی ہے وہ معلول ہے۔

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ