فتاویٰ جات: عبادات
فتویٰ نمبر : 2880
جمعرات کو مغرب کی نماز میں سورۃ الکافرون اور اخلاص کی تلاوت کا کیا حکم ہے؟
شروع از بتاریخ : 24 March 2013 03:07 PM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعرات کو نماز مغرب میں سورۂ کافرون ، سورۂ اخلاص والی حدیث کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اور وہ مغرب کی نماز میں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ دو سورتیں رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ مغرب کے بعد والی دو سنتوں  (صحیح ترمذی) اور فجر کی سنتوں میں پڑھا کرتے تھے۔[آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں کی پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھتے۔] (سنن النسائی) جمعرات کو مغرب کے فرضوں میں ان کا پڑھنا رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ جو روایت پیش کی جاتی ہے وہ معلول ہے۔

 فتاوی احکام ومسائل

کتاب الصلاۃ ج 2 ص 262

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)