سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(44) بچے کے پیشاب کے چھینٹے پڑ جائیں تو کیا حکم ہے

  • 2799
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1514

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 زید اگرچہ پیشاب میں بہت احتیاط کرتا ہے مگر وہ کہتا ہے کہ پھر بھی چھینٹے پڑ جاتے ہیں کیا اس پر اسے مواخذہ ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 احتیاط کرنے سے تو چھینٹے نہیں پڑ سکتے جب دوسرے لوگ بھی احتیاط کرتے ہیں تو اُن پر چھینٹے نہیں پڑتے صرف زید پر کیوں پڑتے ہیں اسے اس کے متعلق سبق لینا چاہیے ، کیوں کہ اس پر مواخذہ کا خطرہ ہے۔
(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر۱، شمارہ نمبر ۲۴)
تشریح:…  اِتَّقُو ا اللّٰہ مَا اسْتَطَعْتُمْ کے مطابق اپنی پوری کوشش کرے گا تو  لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَا کے مطابق مواخذہ نہ ہو گا۔

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃجلد 1 ص46


محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ