فتاویٰ جات
فتویٰ نمبر : 2847
کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی ممانعت
شروع از بتاریخ : 19 March 2013 10:44 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی ممانعت میں حدیث پیش کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یا عمر لا تبل قائِماً۔ (رواہ ترمذی) اے عمر کھڑے ہو کر پیشاب نہ کر، یہ حدیث ضعیف ہے، اگرچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ کھڑے ہو کر پیشاب کیا تھا جیسا کہ بخاری وغیرہ میں ہے، مگر آپ کی یہ عام عادت نہ تھی، بلکہ مائی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں۔ جو شخص یہ کہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے، اس کی بات نہ مانو، آپ صرف بیٹھ کر پیشاب کرتے تھے۔ (احمد، ترمذی)
حضرت العلام حافظ محمد صاحب (الاعتصام جلد نمبر ۳۰، شمارہ نمبر۳)
تشریح:… حدیث حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اگرچہ ضعیف ہے لیکن فعلی حدیث قولی حدیث کی مؤید ہے لہٰذا حدیث عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سنداً ضعیف ہے اور معنیً صحیح ہے۔ فافہم تدبر
الراقم علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال مغربی پاکستان ۲۷۔۱۔۲ مورخہ

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃجلد 1 ص 44


محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)