سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(504) کیا منی پاک ہے

  • 2789
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2458

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا انسانی منی پاک ہے؟ اگر ناپاک ہے تو بتائیے کہ جس منی سے انبیاء علیہم السلام کی پیدائش ہوئی کیا وہ منی ناپاک تھی؟دلیل سے واضح کیجئے۔


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 انسان کی منی پاک ناپاک ہونے کی بحث منتقیٰ مع الاوطار میں ملاحظہ کریں اس میں سخت اختلاف کیا ہے۔ رہا یہ سوال کہ انبیاء اُس سے کس طرح پیدا ہوئے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ ’’تغیر‘‘ سے چیز پاک ہو جاتی ہے۔ جیسے زمین کھاد، سبزی بن کر پاک ہو جاتی ہے۔ یہ جواب ان کی طرف سے ہے جو منی کو ناپاک کہتے ہیں۔ اور جو لوگ پاک کہتے ہیں ان پر کوئی اعتراض نہیں۔
(تنظیم اہل حدیث لاہور جلد نمبر ۱۶، شمارہ نمبر ۳۷)
تشریح:… پیشاب، پاخانہ اور منی جب تک اپنے مقام سے خارج نہ ہوں پلید نہیں ہیں، جس منی سے انسان کی پیدائش ہوتی ہے وہ خارج کے حکم میؓں نہیں، اپنے مقام سے خارج ہونے کے بعد پلید ہے۔ تطہیر کی مختف صورتیں حدیث میں مذکور ہیں۔ فافہم تدبر حررہ علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال ۱۳۹۱ھ

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃجلد 1 ص 42


محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ