سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(469) سجدہ میں جاتے وقت اور سجدہ سے سر اٹھاتے وقت رفیع الیدین کا کیا حکم ہے؟

  • 2754
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1100

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سجدہ میں جاتے وقت اور سجدہ سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کا کیا حکم ہے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے:(وَلاَ یَفْعَلُ ذٰلِك فِی السُّجُوْدِ ) ’’ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں رفع الیدین نہ کرتے تھے۔‘‘  (صحیح البخاری)تو رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم سجدوں میں رفع الیدین نہیں کیا کرتے تھے۔

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ