سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(439) سجدہ میں دعا کا بیان

  • 2724
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1200

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سجدہ میں پڑھی جانے والی ادعیہ مختلف الفاظ میں کئی اسناد سے مروی ہیں، تو سوال یہ ہے کہ کیا تمام ادعیہ مأثورہ ایک ہی سجدہ میں پڑھی جاسکتی ہیں یا ایک سجدہ میں ایک ہی دعا بار بار پڑھی جائے گی؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان ادعیہ کو ایک ہی سجدہ میں جمع کرنا ، سب کو پڑھنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تو ثابت نہیں۔ البتہ بعض اہل علم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان:

«وَاَمَّا السُّجُوْدُ فَاجْتَھِدُوُْا فِی الدُّعَاء الخ»

’’ اور سجدہ کے اندر دعا میں کوشش کرو۔‘‘ کے پیش نظر اس کی اجازت دی ہے، بہتر ہے ان ادعیہ کو سجدوں میں بدل بدل کر پڑھتا رہے۔                                        

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ