سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(423) کیا بدائع الصنائع میں رفع الیدین کی حدیث ہے؟

  • 2708
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1198

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بدائع حدیث کی کون سی کتاب ہے اس کے اندر ایک حدیث ہے: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع الیدین کیا تو ہم نے بھی کیا۔ انہوں نے ترک کردیا تو ہم نے بھی ترک کردیا۔ ‘‘ رفع الیدین نہ کرنے والے جو بھی دلائل دیتے ہیں میں نے تقریباً سب کی تحقیق کی وہ تو ضعیف تھے۔ (لیکن بدائع کتاب نہ مل سکی۔)
بدائع الصنائع فقہ حنفی کی کتاب ہے۔ باقی جناب کی درج کردہ روایت ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع الیدین کیا تو ہم نے بھی کیا انہوں نے ترک کردیا تو ہم نے بھی ترک کردیا۔‘‘ پایۂ ثبوت تک نہیں پہنچتی۔ واللہ اعلم۔

 

 

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ