سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مولانا وحید الدین خان صاحب

  • 23
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 2771

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مولانا وحید الدین خان صاحب کون ہیں۔؟ اور کس مسلک سے تعلق رکھتے ہے۔؟

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مولانا وحید الدین خان صاحب معروف انڈین عالم دین اور مذہبی اسکالر ہیں۔ ان کی تحریروں میں دو عنصر بہت نمایاں ہیں ایک تذکیر اور دوسرا تجدید کا، پہلامحمود جبکہ دوسرا مذموم ہے۔آپ مولانا مودودی رحمہ اللہ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ بعد ازاں جماعت اسلامی سے فکری اختلاف کی بنیاد پر علیحدہ ہوگئے اور مولانا مودودی رحمہ اللہ کے رد میں ' تعبیر کی غلطی' نامی کتاب لکھی۔

'الرسالہ' اور ' تذکیر' کے نام سے دو ماہنامہ رسالے انڈیا اور پاکستان سے نکلتے ہیں۔ کئی ایک کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ان کی ویب سائیٹس پر ان کے رسالہ جات اور کتب دستیاب ہیں، جن سے ان کے متجددانہ افکار کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ان کی تحریروں خصوصاً سوال و جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ مولانا علمی و ذہنی بڑائی کی بیماری کا بھی شکار ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

محدث فتویٰ کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ