سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(351) امام کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرے؟

  • 2636
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 2369

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام جماعت کرا رہا ہو اس کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرے؟ کیا جماعت کھڑی رہے اور وہ وضو کرے پھر وہیں آ کھڑا ہو اور وہیں سے نماز شروع کر دے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر کوئی آدمی اس جگہ امامت کے فرائض سر انجام دے سکے تو دے سکتا ہے ورنہ اس کے ساتھ ہی سب مقتدی سلام پھیر دیں اور پھر امام صاحب وضو کر کے از سر نو نماز شروع کریں۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۹ شمارہ نمبر ۴۱)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 247
محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ