سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(342) امام مسجد میں وقت کی پابندی نہ کرے اور نمازیوں میں انتشار کا خدشہ ہو تو ایسے امام کے پیچھے نماز کا حکم

  • 2627
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1121

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام مسجد اگر وقت کی پابندی نہ کرے اور اس وجہ سے نمازیوں میں انتشار پیدا ہو جائے تو ایسے امام کی امامت جائز ہے یا نہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 محض وقت کے اختلاف پر کسی کی امامت کے عدم جواز کا فتویٰ نہیں دیا جا سکتا البتہ کوشش کرنی چاہیے امام اپنے مقرر کردہ وقت کی پابندی کرے وقت کے تقرر میں درحقیقت امام مختار ہے مقتدیوں کو صبر و شکیبائی سے کام لینا چاہیے اور پانچ پانچ اور دس دس منٹ اختلاف و انتشار پیدا نہیں کرنا چاہیے بے شک اول وقت نماز کا اجر بہت بڑا ہے مگر اتفاق و اتحاد قائم رکھنے کا اجبر بھی کچھ کم نہیں ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۳ شمارہ نمبر ۱۴)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 245
محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ