سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(949) کیا گھر میں شوقیہ کتا رکھا جا سکتا ہے ؟

  • 26064
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 590

سوال

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گھر میں شوقیہ کتا رکھنا اسلام کی رُو سے کیسا ہے ؟ کتے کو اپنے بستر میں لٹانا کیسا ہے ، کیا اس سے بستر پلید ہو جاتا ہے۔ (قاری حسان احمد میر پوری) (۲۵ جولائی ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 گھر میں بطورِ شوق کتا رکھنا حرام ہے۔ حدیث میں ہے:

’قَالَ قَالَ النَّبِیُّﷺ لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِکَةُ بَیْتًا فِیهِ کَلْبٌ وَلاَ تَصَاوِیرُ‘ (صحیح البخاری،باب التَّصَاوِیرِ۔،رقم:۵۹۴۹)

کتے کو بستر وغیرہ پر نہیں لٹانا چاہیے کیونکہ کتا نجس ہے ۔ ظاہر ہے کہ اس کی رطوبت وغیرہ سے لیٹنے کی جگہ بھی پلید ہوگی۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:654

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ