سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(941) مومن اور مسلم میں کیا فرق ہے ؟

  • 26056
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 560

سوال

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مومن اور مسلم میں کیا فرق ہے؟  (آصف احسان ملک ستیانہ روڈ۔ فیصل آباد۔ ۱۱ اپریل ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال ہذا کا جواب قبل ازیں بھی آپ ہی کے حوالہ سے الاعتصام میں تفصیلاً شائع شدہ ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ ایمان اور اسلام میں سے ہر ایک کا دوسرے پر اطلاق ہے لیکن جمع کی صورت میں ایمان میں باطن کا لحاظ ہوتا ہے جب کہ اسلام میں ظاہر کو ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ حدیث جبریل اس امر کی واضح دلیل ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:649

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ