سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(311) داڑھی مونڈھ کے پیچھے نماز کا حکم

  • 2596
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1517

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی جان بوجھ کر ڈاڑھی منڈواتا ہے ایسے آدمی کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ شخص فاسق ہے اور فاسق کو قصداً امام نہیں بنانا چاہیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں  اجعلوا ائمتکم خیارکم اگر وہ نماز پڑھا رہا ہو اور اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنے میں فتنہ کا خوف نہ ہو تو اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے اور اگر کوئی پڑھ لے تو اس کی نماز ہو جائے گی۔(محدث دہلی جلد نمبر۹ شمارہ نمبر ۱)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 241
محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ