سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(816) انجانے خوف سے بچنے کے لیے کوئی وظیفہ بتایے

  • 25931
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 781

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میں جب چھوٹی تھی تو بہت بہادر ہوا کرتی تھی، مجھ میں بڑی ہمت اور شجاعت ہوا کرتی تھی لیکن اب جب کہ میری عمر۱۷ سال ہے مجھے بے حد ڈر لگنے لگا ہے۔ خاص طور پر اندھیرے اور تنہائی کا تصور بھی رونگٹے کھڑے کردیتا ہے۔ جب کبھی رات کو اندھیرے والی جگہ پر نظر پڑتی ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی کفن پوش مردہ کھڑا ہے اور اگر کبھی گھر میں اندھیرے والی جگہ سے گزروں تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی خنجر لیے میرے پیچھے چلا آرہا ہے۔ بچپن کے سنے ہوئے خطرناک واقعات بار بار ذہن میں آتے ہیں۔ کچھ لوگ آیات کے ورد کا مشورہ دیتے ہیں لیکن میرا یہ مسئلہ ہے کہ میرے ذہن میں فوراً یہ خیال آتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اللہ میرے امتحان کے لیے کوئی جن بھوت نہ بھیج دے۔ میں آیت الکرسی، دعائِ یونس، حسبی اللہ ونعم …معوذتین، لاحول … وغیرہ پڑھتی رہتی ہوں۔

خوف کے وقت جسم کے بال کھڑے ہو جاتے ہیں، دل دھڑکنے لگتا ہے اور ہاتھ پیروں سے جان نکل جاتی ہے۔ اور پورے جسم پر پسینہ آجاتا ہے۔( سائل) (۱۹ مارچ ۲۰۰۴ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب و سنت سے ثابت شدہ اوراد و وظائف کو بالعموم کثرت سے پڑھیں، امید ہے ذہنی کیفیت درست ہو جائے گی۔

٭        ’لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ‘

٭        ’یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِیْثُ‘

٭        ’اَللّٰهُ اَللّٰهُ رَبِّیْ لَا اُشْرِكُ بِهٖ شَیْئًا‘

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:559

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ