سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(307) بڑی مسجد میں نماز پڑھنے کا زیادہ ثواب ہے یا چھوٹی مسجد میں؟

  • 2592
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1463

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بڑی مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کا زیادہ ثواب ہے یا چھوٹی مسجد میں یا دونوں کا ثواب برابر ہے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جماعت کے اندر آدمیوں کی تعداد جس قدر زیادہ ہوگی اتنا ہی ثواب زیادہ ہوگا۔
 عن ابی بن کعب رضي الله عنه قال: قال رسول اللّٰہ  ﷺ صلاة الرجل مع الرجل ازکٰی من صلاتہ وحدہٗ وصلاتہ مع الرجلین ازکی من صلاتہ مع الرجل وما کان اکثر فھو احب إلی اللّٰہ عزوجل
’’ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’دو آدمیوں کی نماز ایک آدمی کی نماز سے بہتر ہے اور تین آدمیوں کی نماز دو آدمیوں کی نماز سے بہتر ہے اور جتنے نمازی زیادہ ہوتے ہیں وہ نماز اللہ کو اتنی ہی پیاری ہے۔ ‘‘  (رواہ ابو داوٗد والنسائی وصححہ ابن حبان بحوالہ بلوغ المرام،باب صلوة الجماعة والامامة، کتاب الصلوٰة النسائی، کتاب الامامة،الجماعة إذا کانو اثنتین، ابو داؤد، کتاب الصلاة، باب فی فضل صلاة الجماعة)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ