سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(808) کیا جنات بنی آدم کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ؟ چھٹکارے کی صورت؟

  • 25923
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 772

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جن انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ یا تکلیف دے سکتے ہیں؟ ان سے چھٹکارے کا کیا طریقہ ہے؟(حذیفہ مبشر بن محمد بلال، انجینئر واپڈا، کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ)(۲۲ستمبر۱۹۹۵ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جن انسان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

صحیح مسلم میں حدیث ہے۔ ایک شیطان نے نبیﷺ کی نماز خراب کرنے کی سعی کی تھی۔

اور قرآن میں ہے:

﴿وَأَنَّهُ كانَ رِجالٌ مِنَ الإِنسِ يَعوذونَ بِرِجالٍ مِنَ الجِنِّ فَزادوهُم رَهَقًا ﴿٦﴾... سورة الجن

’’اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے۔(اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی۔‘‘

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:555

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ