سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(800) استغفار ،تسبیح اور تہلیل کی فضیلت کو پیش نظر رکھوں یا قرآن مجید کی منزل پختہ کروں؟

  • 25915
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 757

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

استغفار اور تسبیح و تہلیل کی بہت تاکید آئی ہے لیکن میں اگر اپنی قرآن مجید کی منزل پوری رکھوں تو پھر مندرجہ بالا تسبیحات سو سو دفعہ نہیں پڑھ سکتی۔ قرآن مجید زبانی یاد کیا ہوا ہے اگر منزل کم کرکے ذکر و اذکار کی تسبیحات شروع کروں تو قرآن مجید بھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر دونوں کو جاری رکھوں تو صحت ساتھ نہیں دیتی کونسا راستہ اختیار کروں۔(کے طاہرہ) (۷ مارچ ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تلاوتِ قرآن کے عمل کو جاری رکھیں اور تسبیح و تہلیل کے وِرد کو بقدرِ استطاعت۔

﴿لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًا إِلّا وُسعَها...﴿٢٨٦﴾... سورة البقرة

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:551

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ