سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(793) تکمیل قرآن پر مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا کیسا ہے ؟

  • 25908
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 651

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ۲۷رمضان کو قرآن مکمل کرنا پھر اس پر مٹھائی بسلسلہ تقاریر اور اجتماعی دعا اور پھر اس پر مزید اضافہ کہ مسجد کی لائٹس بند کرنا۔ کیا قرآن وسنت سے جائز ہے اور اندھیرے میں اجتماعی دعا کا کیا ثبوت ہے؟ (ثناء اللہ بھٹہ)( ۱۳ ۔اپریل۲۰۰۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلاشبہ رمضان میں تلاوت قرآن مجید کا اہتمام کثرت سے ہونا چاہیے۔ چناں چہ مشکوٰة باب الاعتکاف میں حدیث ہے رسول اللہﷺ ہر رمضان میں جبریل  علیہ السلام  سے قرآنِ مجید کا دور کرتے تھے اور جس سال آپ فوت ہوئے اس سال دو دفعہ دور کیا۔ لیکن ستائیس تاریخ کی تعیین نہیں بلا تعیین ستائیس کو بھی ختم ہوجائے تو کوئی حرج نہیں۔ باقی امور کا اضافہ سنت سے ثابت نہیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:547

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ