سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(774) مقدس اوراق کی راکھ کا حکم؟

  • 25889
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 548

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر قرآن شریف کے پرانے اوراق یا دوسرے مقدس اوراق جلائے جائیں تو کیا راکھ محفوظ جگہ میں دفنانہ یا دریا برد کرنا ضروری ہے یا عام راکھ کا حکم رکھتی ہے؟(ابوعبداللہ ، غواڑی بلتستان) (۲۸ مئی ۲۰۰۴ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 راکھ تو عام راکھ جیسی ہی ہو گی، تاہم ذہنی سکون کے لیے اس کو دفن کرلیا جائے یا پانی میں بہادیا جائے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:541

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ