سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(772) قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کے تلف کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

  • 25887
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 931

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 قرآن کے ضعیف پرزوں کو تلف کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ نیز حضرت عثمان رضی اللہ عنہ  کے جلانے کے فعل کی دلیل سنت نبویﷺ سے ہے۔ ؟ دفن کرنا یا دریابُرد کرنا کیساہے؟ (سائل) (۸ نومبر۱۹۹۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق یا پُرزوں کو کسی محفوظ مقام پر دفن کردیاجائے یا کسی کنوئیں یا نہر وغیرہ میں ڈال دیا جائے یا اوراق کو دھو ڈالا جائے۔ فتنے کا ڈر نہ ہو تو جلانے کا بھی جواز ہے۔ چنانچہ اسماعیلی کی روایت میں ہے:’أَنْ تُمْحَی أَوْ تُحْرَقَ ۔‘

یعنی ’’اوراق کو تلف کردیا جائے یا جلا دیا جائے۔‘‘

شارح’’صحیح بخاری‘‘ابن بطال نے کہا۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جن کتابوں میں اللہ کا نام لکھا ہوا ہو ان کو آگ سے جلا دینا جائز ہے۔ اور اس میں ان کا اکرام ہے اور پاؤں کے نیچے آنے سے بچاؤ ہے۔ طاؤس نے کہا جن چٹھیوں میں ’’بسم اللہ‘‘ لکھی ہوتی تھی انھیں اکٹھا کرکے جلا دیا جاتا تھا۔ عروہ نے بھی اسی طرح کیا۔ البتہ ابراہیم نے اس فعل کو مکروہ سمجھا ہے۔ (فتح الباری:۲۱/۹)

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ  کا فعل حفاظت ِ قرآن کی نصوص کے پیش نظر تھا۔ اسی بناء پر فعل ِ ہذا کو حضرت علی رضی اللہ عنہ  نے بھی مستحسن سمجھا تھا۔ (فتح الباری:۲۱/۹)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:540

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ