سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(759) ’’ض‘‘ کو ’’دواد‘‘ پڑھنا کیسا ہے ؟

  • 25874
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 894

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کچھ لوگ ’’ض‘‘ کو ضادّ کے بجائے ’’دواد‘‘ پڑھتے ہیں، وضاحت کریں۔ کیونکہ قرآن میں کئی مقام پر یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ لہٰذا اس کی غلطی سے مفہوم بھی بدل سکتا ہے ؟(محمد مسعودP.P، کوٹلی، آزاد کشمیر)(۲۹ دسمبر۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصل بات یہ ہے کہ ’’ضاد‘‘ اور ’’ظاء‘‘ دونوں قریب المخرج ہیں۔ زبان کی کروٹ(کنارہ) جب اُوپر کی داڑھوں کی جڑ سے لگے تو وہاں سے ’’ض‘‘ نکلے گا۔ اور اگر زبان کی نوک ثنایا علیا(اوپر کے دو درمیان والے دانتوں ) کے کنارے سے لگے تو ظاء نکلتا ہے۔ پھر دونوں حروف صوتی صفات کے اعتبار سے ایک جیسے ہیں(یعنی حروفِ مجہورہ، رخوہ، مطبقہ سے ہیں) اس بناء پر علماء نے کہا ہے کہ جو دونوں کے مخارج(ادائیگی) میں تمیز نہ کر سکے کہ اس سے اگر کوئی تبدیلی ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔(تفسیر القرآن:۴۵/۱)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:534

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ