سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(299) امام اگر قراءۃ میں بھول جائے تو اسے لقمہ دینا جائز ہے یا نہیں؟

  • 2579
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1186

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگر امام قرأۃ میں بھول جائے تو اسے لقمہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ احناف کہتے ہیں اگر امام تین آیت سے آگے بڑھ جائے تو لقمہ دینا جائز نہیں۔ اگر امام لقمہ لے گا تو نماز فاسد ہو جائے گی۔


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کو لقمہ دینا جائز ہے احناف کا یہ قول شرح وقایہ میں ہے بلا دلیل ہے اس کے لیے قال قبول نہیں۔ ابو داؤد میں لقمہ دینے کے متعلق کئی حدیثیں موجود ہیں جس کے تحت صاحب عون العبود نے بالتحقیق یہ ثابت کیا ہے کہ لقمہ دینا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے اور ممانعت کی کوئی روایت بھی نہیں۔

(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۵ شمارہ نمبر ۴۸)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ