سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(295) جان بوجھ کر نماز فوت کرنے کے بعد اس کی فوت شدہ نماز قبول نہیں ہوتی اس عبارت کا مفہوم بیان کر دیں؟

  • 2575
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1998

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے اپنے فتاویٰ میں لکھا ہے کہ نماز جان بوجھ کر فوت کرنے کے بعد فوت کرنے والے سے قبول نہیں ہوتی اور نہ اس فعل حرام یعنی فوت کرنے کا گناہ اس سے ساقط ہوتا ہے اگرچہ قضا بھی کرے اس پر سب مسلمانوں کا اتفاق ہے اس عبارت کا مطلب بیان فرما دیں۔


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز فوتی کی قضا کرنے میں جو بلاعذر فوت ہو گئی ہو علماء کا اختلاف ہے ۔ جمہور کہتے ہیں قضاء واجب ہے اور داؤد ظاہری اور ابن حزم اور بعض شافعیہ کا مذہب قضا نہ کرنا ہے اور یہ لوگ کہتے ہیں جو بلاعذر جان بوجھ کر قضا کر دے وہ گناہ گار ہے اور نماز کے ترک کرنے میں اور حضرت ابن تیمیہ کا بھی یہی مذہب ہے اور ظاہریہ کا مذہب ظاہر ہے کیونکہ جمہور کے پاس کوئی دلیل صریح قضا کے واجب ہونے پر نہیں ہے۔ شوکانی نے شرح مختصر میں کہا میں جمہور کی کوئی دلیل قرآن اور حدیث سے نہیںپاتا مگر خثعمیہ کی حدیث جس کو حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
فَدَیْنُ اللّٰہِ اَحَقُّ اَنْ یُّقْضٰی
اور یہ حدیث صحیح ہے اور اس میں عموم ہے جو مصدر مضاف سے نکلتا ہے اور وہ عموم اسباب کو بھی شامل ہے انتہیٰ۔ غرضیکہ جمہور کے پاس اس حدیث کے سوا کوئی اور دلیل نہیں اور اہل اصول میں خلاف ہے کہ وجوب قضاء کے لیے وہی دلیل کافی ہے۔ جس سے مقضی کا جواب نکلتا ہے۔ یا نئی دلیل کی ضرورت ہے جس سے قضاء کا وجوب ثابت ہو اور حق یہ ہے کہ نئی دلیل ہونی چاہیے کیونکہ قضاء کا وجوب مستقل تکلیف ہے علاوہ تکلیف ادا کے فتامل واللہ اعلم۔

(فتاویٰ نواب صدیق حسن خان جلد نمبر ۲ ص ۱۸)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ