سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(529) بعض سلف سے خصی جانور ذبح کرنے کے متعلق ممانعت کی حیثیت؟

  • 25644
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 527

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خصی جانور ذبح کرنے سے بعض سلف نے منع بھی کیا ہے۔ اگر یہ آثار درست ہیں تو خصی جانور ذبح کرنے منع کیوں نہیں ہیں؟(سائل) (۷ فروری ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فی الواقع منع کے بعض آثار موجود ہیں لیکن مرفوع متصل روایات کے مقابلے میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ ہاں البتہ ’’مسندبزار ‘‘ کی ایک روایت میں نہی وارد ہے۔ اگر اس روایت کو صحیح بھی تسلیم کر لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے مراد وہ جانور ہیں جن کا گوشت نہیں کھایا جا تا اور جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے ان کا خصی نہ کرنا افضل ہے اور عزیمت کا یہی تقاضا ہے۔ ہاں مذکور مستندات کی بناء پر خصی کرنا جائز ہے۔ اور اس کی اجازت ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو فتاویٰ علامہ شمس الحق عظیم آباد:(۳۱۶ تا ۳۳۵)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:413

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ