سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(528) خصی جانور ذبح کرنے کے متعلق سنن ابی داؤد کی ایک روایت کی تحقیق

  • 25643
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 648

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

’’سنن ابی داؤد‘‘ کی حضرت جابر رضی اللہ عنہ  سے مروی روایت( جس میں جواز کا ذکر ہے) پر محدثین نے

جو جرح کی ہے ، اس کی کیا حیثیت ہے؟(سائل) (۷ فروری ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ’’سنن ابی داؤد‘‘ والی روایت ضعیف ہے۔ اس کی سند میں مدلس راوی محمد بن اسحاق’’عن‘‘ کے الفاظ سے روایت کرتے ہیں۔اسی طرح اس کی سند میں ابو عیاش راوی غیر معروف ہے ۔ لیکن ’’مسند احمد‘‘ اور ’’حاکم‘‘ میں ابو رافع کی روایت اس کی شاہد ہے۔ اس بناء پر اس کی سند حسن درجے کی ہوئی۔ ملاحظہ ہو : تنقیح الرواۃ(۲۷۷/۱)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:412

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ