فتاویٰ جات
فتویٰ نمبر : 26176
(528) خصی جانور ذبح کرنے کے متعلق سنن ابی داؤد کی ایک روایت کی تحقیق
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 16 April 2018 01:01 PM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

’’سنن ابی داؤد‘‘ کی حضرت جابر رضی اللہ عنہ  سے مروی روایت( جس میں جواز کا ذکر ہے) پر محدثین نے

جو جرح کی ہے ، اس کی کیا حیثیت ہے؟(سائل) (۷ فروری ۲۰۰۳ئ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ’’سنن ابی داؤد‘‘ والی روایت ضعیف ہے۔ اس کی سند میں مدلس راوی محمد بن اسحاق’’عن‘‘ کے الفاظ سے روایت کرتے ہیں۔اسی طرح اس کی سند میں ابو عیاش راوی غیر معروف ہے ۔ لیکن ’’مسند احمد‘‘ اور ’’حاکم‘‘ میں ابو رافع کی روایت اس کی شاہد ہے۔ اس بناء پر اس کی سند حسن درجے کی ہوئی۔ ملاحظہ ہو : تنقیح الرواۃ(۱/۲۷۷)

    ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:412

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)