سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(244) عورت وضو کرنے کے بعد اپنے بچے کو استنجا کراتی ہے

  • 2524
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 2520

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 وضو کرنے کے بعد ایک والدہ اپنے بچے کا استنجا کراتی ہے آیا اس کا وضوء باقی رہے گا؟ اور«مَنْ مَسَّ ذَکَرَہٗ » کی کیا توضیح ہے؟

____________________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

« مَنْ مَسَّ ذَکَرَه» میں تو یہ صورت شامل نہیں ، باقی اس سلسلہ میں کوئی صریح نص تو مجھے معلوم نہیں۔
[جو اپنی شرم گاہ کو چھوئے وہ نماز نہ پڑھے حتی کہ وضو کر لے ۔ (ابو داؤد،کتاب الطہارة، باب الوضوء من مس الذکر،  نسائی ،کتاب الطہارة، باب الوضوء من مس الذکر، ابن ماجہ ،کتاب الطہارة، باب الوضوء من مس الذکر، ترمذی، ابواب الطہارة، باب الوضوء من مس الذکر)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ