سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(2) مسلمان ہونے کا پکا ارادہ تھا کہ فوت ہو گیا، وہ کس حالت میں فوت ہوا؟

  • 25117
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 570

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص مسلمان ہونے کا پکا ارادہ کر چکا ہو۔ اور اسی دوران اس پر موت آ جائے جبکہ اس نے کلمۂ شہادت نہ پڑھا ہو تو کیا وہ مسلم مرا ہے یا غیر مسلم؟ (ایم فاروق) ( ۹ مئی ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا شخص غیر مسلم مرا ہے۔ کیوں کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے نطق بالشہادتین شرط ہے۔ صرف اس کی صداقت کا یقین رکھنا کافی نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:78

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ