سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(697) آیۃ الکرسی پڑھنے والی حدیث کا حکم

  • 24706
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 594

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آیۃ الکرسی کے متعلق آپ کا فتویٰ ہے کہ نماز کے بعد پڑھنے والی حدیث ضعیف ہے۔ لیکن بلوغ المرام میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  اور ابن حبان رحمہ اللہ  نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔ برائے مہربانی اس حدیث کے متعلق اچھی طرح وضاحت فرما دیں۔ امام نسائی کے نزدیک بھی یہ حدیث صحیح ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث ہذا شواہد کی بناء پر صحیح ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! تلمیذ رشید حافظ عبدالرؤف بن عبدالحنان کی کتاب ’’القول المقبول‘‘ ضعف کا فتوی اس وقت میرے ذہن میں نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:592

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ