سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(183) آدمی کو ہوا خارج ہونے کی بیماری ہو تو کیا کرے؟

  • 2463
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2890

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک نمازی کو نماز میں ہوا خارج ہونے کی بیماری ہے ۔وقفہ وقفہ سے وضو ٹوٹتا ہے تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟

________________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وقفہ اتنی مدت ہے جس میں ایک نماز پوری پڑھ کر کچھ وقت بچ جاتا ہے تو نماز میں ہوا خارج ہونے کی صورت میں نیا وضوء بنا کر نماز دہرائے اور اگر وقفہ اتنا کم ہے کہ وہ اس میں چار رکعت والی ایک نماز بھی نہیں پڑھ سکتا مثلاً پانچ پانچ منٹ بعد ہوا خارج ہو جاتی ہے تو وہ ایک وضوء بنا کر ایک پوری نماز پڑھ لے اور دوسری نماز کے لیے دوسرا وضوء بنا لے۔ وعلی ھذا القیاس ہر نماز کے لیے نیا وضوء بنائے دلیل احادیث مستحاضہ۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ