سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(299) امام صاحب کے لیے سترہ کا حکم

  • 24309
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 450

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا امام صاحب کے لیے ضروری ہے کہ سُترہ رکھیں؟ کیا اس کے بغیر نماز ہو جائے گی اور کتنے فاصلے پر رکھا جائے اور سُترہ کس چیز کا ہونا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کو سُترے کا اہتمام کرنا چاہیے ورنہ خدشہ ہے کہ نماز میں نقص واقع ہو جائے۔ سُترہ سجدے کی جگہ کے قریب ہونا چاہیے۔ اصل یہ ہے کہ سُترہ کی کوئی ایک چیز ساتھ ہو۔ ورنہ بوقت ِ ضرورت کوئی چیز بھی سُترہ بنائی جا سکتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:292

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ