سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155) مسجد مخصوص کرنا کہ اس مسجد میں صرف سری آمین والے نماز پڑھیں

  • 2435
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1561

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا فرماتے ہیں، علماء دین و مفتیان شرح متین اندریں مسئلہ کہ برادری کے پنچ یا کوئی شخص بھی مسجد کو اس طرح مخصوص کرنا چاہے کہ اس مسجد میں صرف آمین آہستہ کہنے والے نماز پڑھیں اور بالجہر کہنے والے نہ پڑھیں یا اس مسجد میں صرف آمین بالجہر کہنے والے نماز پڑھیں اور آہستہ کہنے والے نہ پڑھیں، اس طرح اللہ تعالیٰ کے گھر کو مخصوص کرنا شرعاً مذہب حنفیہ کی رو سے جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

_________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 احادیث میں زور سے آمین کہنا اور آہستہ آمین کہنا بھی آیا ہے۔ ان دو میں سے جس طرح بھی آمین کہی جائے وہ شرک و کفر نہیں اور نہ بدعت ہے۔اور سوائے مشرکین کافرین یا مبتدعین کے کسی کو مسجد میں آ نے اور نماز پڑھنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ ورنہ آیت کریمہ ﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللَّـهِ أَن يُذْكَرَ‌ فِيهَا اسْمُهُ کی وعید میں داخل ہو گا۔ اس لیے زور سے آمین کہنے والے آہستہ کہنے والے کو اور نہ آہستہ کہنے والے زور سے کہنے والوں کو اپنی اپنی مسجدوں میں آنے سے نہ روکیں۔
(سید سلیمان ندوی اعظم گڑھ، اخبار محمدی دہلی جلد نمبر ۶ ش نمبر ۷)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ