سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(262) کیا جمعہ کی دوسری اذان آج بھی مشروع ہے ؟

  • 24272
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 438

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کی دوسری اذان آج بھی مشروع ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اذانِ عثمانی کا محض جواز ہے۔ اگر کوئی اس پر عمل نہ کرنا چاہے تو نہ کرے، لیکن عامل پر نکیر نہیں ہونی چاہیے۔ موضوعِ ہذا پر میرا ایک تفصیلی فتویٰ جماعتی جرائد میں قبل ازیں شائع ہو چکا ہے۔ اس میں بعض اعتراضات کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:243

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ