فتاویٰ جات
فتویٰ نمبر : 2476
(99) مسجد کا پرانا ملبہ اور لکڑیاں خرید کر اپنے استعمال میں لانا
شروع از بتاریخ : 16 February 2013 07:56 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کسی مسجد کا پرانا ملبہ چھت کی لکڑیاں کوئی شخص خرید کر اپنے استعمال میں لا سکتا ہے یا نہیں؟

_________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر مسجد کو اس کی ضرورت نہ ہو اور متولی مسجد یا نمازی فیصلہ کریں کہ پرانا سامان فروخت کر کے نیا خرید کر لیا جائے تو جائز ہے ممانعت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۶ ش نمبر ۳۱، ۳۲)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 78
محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)