فتاویٰ جات
فتویٰ نمبر : 2463
(135) کیا متولی مسجد کے دوکان وغیرہ میں سے کسی غریب کو کرایہ میں کمی وغیرہ کر سکتا ہے؟
شروع از بتاریخ : 16 February 2013 07:42 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید ایک مسجد کا امام بھی ہے اور متولی بھی، مسجد کی کچھ جائداد ہے۔ یعنی دکانیں وغیرہ، عمرو ایک غریب شخص نے ان سے اپنی غربت اور مجبوری ظاہر کر کے کرایہ میں رعایت کی درخواست کی، جو زید نے مان لی حالانکہ دوسرے لوگ اس سے زیادہ کرایہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ کیا زید کسی کو رعایت دینے کا حق رکھتا ہے۔
__________________________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب:… جہاں تک میری تحقیق ہے، زید کو اپنی ذاتی جائداد میں تو رعایت دینے کا حق حاصل ہے مگر وقف میں جس کا وہ امین ہے یہ حق حاصل نہیں ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۴ ش نمبر ۷)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)