سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(129) قربانی یا زکوٰۃ سے مسجد تعمیر کرنا

  • 2409
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1643

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چرم قربانی یا زکوٰۃ سے مرمت مسجد یا مسجد کا کنواں تعمیر کر سکتے ہیں یا نہیں؟

___________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چرم قربانی یہ خالص غرباء و مساکین کا حق ہے، اس میں کسی کو دخل نہیں، ہاں زکوٰۃ کے متعلق ایک قول ملتا ہے، کہ مسجد میں لگانا جائز ہے، لیکن متعلقین مسجد کو ایسا بہانہ بنا کر زکوٰۃ کا روپیہ نہیں لگانا چاہیے، اپنی گرہ سے خرچ کریں۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۷۲)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ