سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(278) کالی بلی اور حادثہ

  • 23648
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1050

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے معاشرے میں بعض لوگ ایسے بھی پائے جاتے ہیں جن کا خیال ہے کہ اگر دوران سفر کالی بلی راستہ کاٹ دے تو حادثہ ہو جاتا ہے۔ میں موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا، کچھ فاصلے پر میرے آگے آگے دو نوجوان بھی موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے، اچانک ان کے آگے سے سڑک کو کراس کرتے ہوئے کوئی جانور گزرا تو وہ گھبراہٹ کے عالم میں سڑک سے نیچے اتر آئے، اتنے میں میں بھی ان کے پاس پہنچ گیا تو میں نے ان سے پوچھا: بیٹا کیا وجہ ہے آپ پریشان دکھائی دے رہے ہیں؟ تو انہوں نے کالی بلی کا ماجرا بیان کیا۔ اس سلسلے میں ہماری راہنمائی کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زمانہ جاہلیت میں لوگ چڑیا اور جانور کے راستہ کاٹنے کو منحوس سمجھا کرتے تھے۔ شریعت نے اس طرح کی خرافات کی تردید کی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اصلاح عقائد و اعمال اور رسومات،صفحہ:575

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ