سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) دینی مجلس میں جانے کے لیے لڑکی کا جھوٹا حیلہ کرکے ماں سے اجازت لینا

  • 23355
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 689

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیٹی دین سیکھنے کی خاطر ایک ایسی مجلس میں جانا چاہتی ہےجہاں مردوزن کا اختلاط نہیں ہےلیکن ماں اس کی اجازت نہیں دے رہی،کیاوہ کوئی حیلہ اختیار کرسکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سوال کاجواب پیچھے گزرچکا ہےلیکن اس سوال کےمتعلق چند وضاحتیں کرنا ضروری ہیں۔

﴿طلب العلم فريضة علىٰ كل مسلم﴾(المعجم الكبير للطبرانى:10/195،حديث 10439 )

 لیکن ماں باپ کےاذن کےبغیر گھربیٹھے علم کاحصور ہوسکتاہےیانہیں؟ آج کل ایسی بہت سی سہولیات موجودہیں جس سے ایسا کرنا ممکن ہے،جیسے:

1۔ علمی دروس پرمشتمل آڈیواورویڈیوٹیپ کی بہتاب ہے۔

2۔ ایسی بےشمار ویب سائٹس موجودہیں جن پرمطلوبہ علم حاصل کیاجاسکتاہے۔

3۔ دینی علم عام کرنےکےلیے ’’اوپن کالج،،  موجودہیں جن کےذریعے سےگھر بیٹھے براہ راست کورس کیا جاسکتاہےاوربذریعہ فون اپنے استاد سےبات کی جاسکتی ہے۔

لیکن اگریہ سہولیات میسر نہ ہوں، یاان کےاستعمال پربھی پابندی ہوتوعلم کےحصول کےلیے گھرسےباہر جانے کےلیے مناسب حیلہ اختیار کیا جاسکتاہے۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

اخلاق وآداب کےمسائل،صفحہ:392

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ