سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(37) کرایہ پر مکان لینے میں جو رقم بطور ڈبازٹ ہو اس پر زکاۃ کا حکم

  • 23324
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1300

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مکان کرایہ پرلیتےوقت ایک رقم بطورڈپازٹ ادا کرنی ہوتی ہےجوکہ معاہدہ کےختم  ہونےپر واپس کی جاتی ہے۔اگر اس رقم پرایک سال گزرجائے اوروہ نصاب کی حد تک پہنچ گئی ہوتو کیااس پرزکاۃ واجب ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس رقم کی دوصورتیں ہوسکتی ہیں:

1۔ رقم پوری کی پوری کرایہ دار کوواپس مل جائے چاہے ایک سال یعد ہویادس سال بعد۔

2۔ اس رقم میں سے اتنے پیسے کاٹے جانے کااحتمال موجود ہوجومکان کی ٹوٹ پھوٹ کےعوض میں ہوں یامعاہدے کےختم ہونے سےچند ماہ قبل کےکرایہ میں وضع کیے گئےہوں یا کرایہ دار کامکان چھور دینے کےبعد مختلف بلوں کی ادائیگی کےسلسلے میں کاٹے گئے ہوں۔

پہلی صورت کاحکم تویہ ہےکہ کرایہ دار کوہرسال ڈپازٹ والی رقم برزکاۃ ادا کرنی چاہیے، اگروہ (رقم علیحدہ یااس آدمی کی ملکیت دوسری رقم کےجمع کرنےسے)نصاب کوپہنچ گئی ہو،وہ اس لیے کہ یہ رقم اس قرض کی طرح ہےجس کےواپس ملنے کاامکان قوی ہے۔

دوسری صورت کاحکم یہ ہےکہ جب بھی ڈپازٹ کی رقم ملے، یعنی چاہے ایک سال بعد ملےیا دس سال بعد، صرف ایک سال کی زکاۃ دی جائے کیونکہ ایسا مال جس کے ملنے کی امید نہ ہو اسے مال ضمار کہا جاتاہے اوراس میں صرف ایک سال کی زکاۃ دی جاتی ہے۔ اس فتویٰ کی بنیاد حضرت عمربن عبدالعزیز﷫ کےاس عمل پرہےجسے امام مالک﷫ نےاپنےمجموعہ احادیث مؤطا میں روایت کیا ہےکہ عمربن عبدالعزیز﷫ نےاپنےبعض گورنروں کولکھ کرپیغام بھیجا کہ جومال لوگوں سےناحق وصول کیاگیاہے اسے اس کےمالکوں کولوٹایاجائے اوراس مال پرجتنے سال گزرے ہیں ان سب کی زکاۃ وصول کی جائے۔

پھر انہوں نے ایک دوسرا حکم  نامہ بھیجا کہ نہیں صرف ایک سال کی زکاۃ وصول کی جائے کیونکہ یہ مال، مالِ ضمار ہے۔( الموطا، الزکاۃ،حدیث:597 )

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

زکاۃ کےمسائل،صفحہ:323

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ