سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(341) مہر کی چھوڑنے کی شرط پر طلاق دینا

  • 23106
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 862

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے اپنی بی بی کو کہا کہ تمھارے مہر دین چھوڑدینے کی شرط پر تم کو طلاق دیتے ہیں تادیباًاور اس عورت نے منظور نہ کیا اس صورت میں اس کو طلاق ہو گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں طلاق نہیں ہوئی کیونکہ جس شرط پر اس شخص نے طلاق دی تھی وہ شرط پائی نہیں گئی-

"اذا فات الشرط فات المشروط"

(جب شرط نہ پائی گئی تو مشروط بھی ثابت نہ ہوا)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الطلاق والخلع ،صفحہ:547

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ