سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(311) چلتے پھرتے ذکر اللہ

  • 22744
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 813

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چلتے پھرتے ذکر اللہ جائز ہے کہ نہیں؟ (اخت طاہر، کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ

" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكر الله على كل أحيانه "

"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر حالت میں اللہ کا ذکر کرتے تھے"۔ (مسلم 117/373)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿الَّذينَ يَذكُرونَ اللَّهَ قِيـٰمًا وَقُعودًا وَعَلىٰ جُنوبِهِم ...﴿١٩١﴾... سورة آل عمران

"عقل والے وہ لوگ ہیں جو اللہ کو کھڑے ہو کر، بیٹھ کر اور پہلوؤں کے بل یاد کرتے ہیں۔"

اس آیت کریمہ سے بھی معلوم ہوا کہ اللہ کا ذکر کھڑے ہو کر، بیٹھ کر اور پہلو کے بل لیٹ کر بھی کیا جا سکتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:399

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ