سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(156) میت کو قبر میں کس جانب سے داخل کرنا چاہیے

  • 22589
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 585

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کو قبر میں کس جانب سے داخل کرنا سنت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کو قبر میں ٹانگوں والی جانب سے اتارنا سنت ہے، ابو اسحاق فرماتے ہیں حضرت حارث رضی اللہ عنہ نے وصیت فرمائی کہ ان کی نماز جنازہ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ پڑھائیں، چنانچہ انہوں نے نماز جنازہ پڑھائی پھر انہیں قبر کی ٹانگوں والی طرف سے قبر میں داخل کیا اور فرمایا یہ مسنون طریقہ ہے (ابوداؤد کتاب الجنائز باب فی المیت یدخل من قبل رجلیہ 3211 بیہقی 4/54) جب صحابی رسول کسی بات کے بارے کہے کہ یہ سنت میں سے ہے تو اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی ہوتی ہے امام ابن سیرین رحمۃ اللہ فرماتے ہیں: "میں انس رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ایک جنازے میں تھا ان کے فرمانے پر میت کی ٹانگوں کی طرف سے اسے قبر میں اتارا گیا۔"(مسند احمد 1/429 ابن ابی شیبہ 4/130)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الجنائز،صفحہ:212

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ